ورنگل 12؍ اگست ( اعتماد نیوز ) اہل سنت الجماعت ورنگل کے زیر اہتمام 18؍
اگست 2015 ء کو مسجد المومنین ایل بی نگر ورنگل میں حضرت الحاج سید شا ہ
حیدر ہلال الدین قادری الجیلانی معشوقی نوید بابا سجادہ نشین بارگاہ حضرت
معشوق ربانی ؒ و حضرت سید علی شاہ قادری عبید باباکی زیر نگرانی جلسہ ’’
فضائل سیدۃ النساء فاطمتہ الزہرہؓ ‘‘ کا انعقاد عمل میں لایا جارہاہے ۔
اس جلسہ کو حضرت مولانا حافظ سید محمد عطا ء الحق کریمی شاہ حسنی الحسینی
چشتی قادری مخاطب کریں گے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے حضرت الحاج سید شاہ
مصطفی قادری کمال پاشاہ نبیرہ قادری حویلی عرس جاگیر ورنگل ، مولانا حافظ و
قاری محمدمقتدر احمد صابری کامل الفقہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد ، مولانا میر
ادریس علی اعجاز بیابانی خطیب و امام مسجد نعمانیہ ہنمکنڈہ ، مولانا محمد
سلیم اشرف معشوقی بانی و ناظم مدرسہ کنزالایمان پنشن پورہ ورنگل ، مولانا
حافظ و قاری سیف اللہ جامعہ نظامیہ شرکت کریں گے ۔مولانا قاری محمد صدیق
معصوم نقشبندی فاضل جامعہ محمدیہ خیر العلوم نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔
خواتین کیلئے پردہ کا انتظام رہے گا۔ جناب الحاج محمد عبدالحفیظ صدر مسجد
المومنین ، جناب الحاج محمد ابراہیم معتمد مسجد المومنین اور وابستگان
سلسلہ نے جمیع برادران اسلام سے کثیر سے کثیر تعداد میں شرکت کرنیکی خواہش
کی ہے ۔